: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں / نئی دہلی،25مارچ(ایجنسی) جموں و کشمیر میں حکومت تشکیل کو لے کر گزشتہ کچھ مہینوں سے مسلسل جاری تمام دشواریاں جمعہ کو دور ہو گئیں اور پی ڈی پی-بی جے پی اتحاد کی حکومت بننے کا راستہ مکمل طور جمعہ کو صاف ہو گیا. جموں میں بی جے پی ممبر اسمبلی پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ پی ڈی پی کے ساتھ مل کر بی جے پی حکومت بنانے
کے لئے تیار ہے. اجلاس کے بعد بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا کہ پی ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر بحث ہوئی. پارٹی ایک دو دن میں گورنر کو حمایت کا خط دے گی. اس اتحاد حکومت میں نرمل سنگھ ڈپٹی سی ایم ہوں گے. بی جے پی نے یہ بھی کہا کہ گورنر سے دونوں پارٹیوں کے لیڈر ملیں گے. جموں و کشمیر بی جے پی صدر، ست شرما نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کے ایجنڈے کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے.